مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہرے امریکہ بھر میں پھیل گئے۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 200سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔امریکی ریاست مینی سوٹا اور لوزیانا میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام شہریوں کے قتل پر پولیس کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔
لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ میں سیاہ فام مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔مینی سوٹا میں مظاہرین نے کئی سڑکیں اور پل بند کر دیئے۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ۔بوتلیں اور فائر کریکر بھی پھینکے ۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ۔
ٹینیسی ، جارجیا ، نیویارک، لاس اینجلس اور سین فرانسسکو میں بھی سیاہ فام شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔
امریکہ میں پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 200سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا
امریکہ میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہرے امریکہ بھر میں پھیل گئے۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 200سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
News ID 1865409
آپ کا تبصرہ